کراچی،4ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبالے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلا ک اور ایک زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔
ایس ایس پی ملیر راہ انوارکے مطابق خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے بعدتحقیقات جاری تھیں اور دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ ماراگیاجبکہ ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت کاعمل شروع کردیاگیا۔دوسری طرف فرار ہونیوالے حملہ آور کی شناخت ہوگئی اور نوار نے بتایاکہ فراردہشت گرد کی شناخت عبدالکریم سروش صدیقی کینام سے ہوئی، سروش صدیقی انصارالشریعہ کامرکزی کمانڈراورخواجہ اظہار پہ حملے کاماسٹرمائنڈ ہے،سروش صدیقی عید کے روز مارے گئے دہشتگرد حسان کا ساتھی اور خطرناک دہشتگرد ہے،سروش صدیقی جامعہ کراچی میں اپلائیڈ فزکس کا طالبعلم ہے۔انہوں نے بتایاکہ سروش کی فائرنگ سے ہی ایک پولیس اہلکار جاں بحق اوردوسرازخمی ہوا، شہری دہشتگرد کی اطلاع انہیں دے سکتے ہیں۔